(۱۸۰۰۴) حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ وَرَّادٍ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتَعْجَبُونَ مِنْ غَیْرَۃِ سَعْدٍ ؟ فَوَاللَّہِ لأَنَا أَغْیَرُ مِنْ سَعْدٍ وَاللَّہُ أَغْیَرُ مِنِّی وَمن أَجْلِ غَیْرَۃِ اللہِ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنْہَا ، وَمَا بَطَنَ۔ (بخاری ۷۴۱۶۔ مسلم ۱۷)
(١٨٠٠٤) حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم سعد (رض) کی غیرت پر تعجب کرتے ہو ؟ میں سعد (رض) سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ تعالیٰ مجھ سے زیادہ غیرت مند ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی غیرت کی وجہ سے ہر طرح کی ظاہری اور باطنی بےحیائی کو حرام قرار دیا ہے۔