hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 18287

.

ابن أبي شيبة

18287
Ibn Abi Shaybah
(۱۸۲۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : أُتِیَ ابْنُ مَسْعُودٍ فِی رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : حَبْلُکِ عَلَی غَارِبِکَ ، فَکَتَبَ ابْنُ مَسْعُودٍ إلَی عُمَرَ ، فَکَتَبَ عُمَرُ : مُرْہُ فَلْیُوَافِینِی بِالْمَوْسِمِ ، فَوَافَاہُ بِالْمَوْسِمِ ، فَأَرْسَلَ إلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ : أَنْشُدُک بِاللَّہِ ، مَا نَوَیْتَ ؟ قَالَ : امْرَأَتِی ، قَالَ: فَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا۔
(١٨٢٨٨) حضرت ابن مسعود (رض) کے پاس ایک آدمی لایا گیا اس نے اپنی بیوی سے کہا تھا کہ تیری رسی تیری گردن پر ہے۔ حضرت ابن مسعود (رض) نے حضرت عمر (رض) کو اس بارے میں خط لکھا، حضرت عمر (رض) نے جواب دیا کہ اسے کہو کہ موسم حج میں مجھے ملے۔ وہ آدمی موسم حج میں آیا، حضرت عمر (رض) نے حضرت علی (رض) کو بلوایا، حضرت علی (رض) نے اس آدمی سے کہا کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ تمہاری نیت کیا تھی ؟ اس نے کہا کہ میں نے بیوی کو طلاق دینے کی نیت کی تھی، حضرت علی (رض) نے ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی۔