(۱۸۶۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، وَعَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، أَنَّہُمَا سَمِعَا الْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ یُحَدِّثُ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَفَرٍ فَبَرَزَ لِحَاجَتِہِ ، فَلَمَّا فَرَغَ أَتَیْتُہُ بِإِدَاوَۃٍ فِیہَا مَائٌ ، فَصَبَّہ عَلَیْہِ ، وَکَانَ عَلَیْہِ جُبَّۃٌ ضَیِّقَۃُ الْکُمَّیْنِ ، قَالَ : فَأَخْرَجَ یَدَہُ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّۃِ ، فَغَسَلَ ذِرَاعَیْہِ ، وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ۔ (بخاری ۱۸۲۔ مسلم ۲۶۹)
(١٨٦٧) حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ آپ رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے۔ جب فارغ ہوئے تو میں آپ کے پاس پانی کا ایک برتن لایا۔ آپ نے اس میں سے پانی لیا۔ آپ نے تنگ آستینوں والا ایک جُبَّہ زیب تن فرما رکھا تھا۔ آپ نے جبّہ کے نیچے سے بازو نکال کر بازو دھوئے اور پاؤں پر مسح فرمایا۔