(۱۸۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، وَوَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن ہَمَّامٍ ، قَالَ : بَالَ جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ وَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ، فَقِیلَ لَہُ : أَتَفْعَلُ ہَذَا ؟ فَقَالَ : وَمَا یَمْنَعُنِی وَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَفْعَلُہُ ؟ قَالَ إبْرَاہِیمُ : فَکَانَ یُعْجِبُنَا حَدِیثُ جَرِیرٍ لأَنَّ إسْلاَمَہُ کَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَۃِ۔
(بخاری ۳۸۷۔ مسلم ۲۲۷)
(١٨٦٨) حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبداللہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ ایسا کرتے ہیں ؟ فرمایا کہ جب میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسا کرتے دیکھا ہے تو میں ایسا کیوں نہ کروں ؟ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمیں حضرت جریر کی حدیث سے تعجب ہوتا تھا کیونکہ ان کے قبول اسلام کا زمانہ سورة مائدہ کے نزول کے بعد کا ہے۔