(۱۸۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَیْمِرَۃَ ، عَنْ شُرَیْحِ بْنِ ہَانِیئٍ الْحَارِثِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ عَنِ الْمَسْحِ ، فَقَالَتْ : اِئْتِ عَلِیًّا ، فَإِنَّہُ أَعْلَمُ بِذَلِکَ مِنِّی فَاسْأَلْہُ ، فَأَتَیْتُ عَلِیًّا فَسَأَلْتُہُ عَنِ الْمَسْحِ ؟ فَقَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْمُرُنَا أَنْ یَمْسَحَ الْمُقِیمُ یَوْمًا وَلَیْلَۃً ، وَالْمُسَافِرُ ثَلاَثًا۔ (مسلم ۲۳۲۔ احمد ۱/۱۱۳)
(١٨٧٨) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس بارے میں حضرت علی سے سوال کرو کیونکہ وہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ میں نے حضرت علی سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ مقیم ایک دن ایک رات اور مسافر تین دن تین رات موزوں پر مسح کرے۔