hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 1899

.

ابن أبي شيبة

1899
Ibn Abi Shaybah
(۱۸۹۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ الأَعْرَجِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ، فَقَالَ : اخْتَلَفْتُ أَنَا وَسَعْدٌ فِی ذَلِکَ وَنَحْنُ بِجَلُولاَئَ ، فَقَالَ سَعْدٌ : امْسَحْ عَلَیْہِمَا ، فَأَنْکَرْتُ ذَلِکَ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَی عُمَرَ ، ذَکَرْتُ لَہُ ذَلِکَ ، قَالَ : فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، إِنَّہُ یَقُولُ : یمسح عَلَیْہِمَا بَعْدَ الْحَدَثِ ، فَقَالَ عُمَرُ : أَلاَّ بَعْدَ الْخِرَائَۃِ ، أَلاَّ بَعْدَ الْحَدَثِ۔
(١٨٩٩) حضرت حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ مقام جلولاء میں میرا اور حضرت سعد کا موزوں پر مسح کے بارے میں اختلاف ہوگیا تھا۔ حضرت سعد کہتے تھے کہ موزوں پر مسح کرو جبکہ میں انکار کرتا تھا۔ جب ہم حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے تو میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا اور کہا کہ حضرت سعد کہتے ہیں کہ وضو ٹوٹنے کے بعد موزوں پر مسح کرو۔ حضرت عمر نے فرمایا استنجاء کرنے کے بعد بھی مسح کرو، وضو ٹوٹنے کے بعد بھی مسح کرو۔