(۱۹۳۹۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ قَالَ : حدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : کَانَتْ تَحْتَ ابْنِ عُمَرَ امْرَأَتُہُ ، وَکَانَ یُعْجَبُ بِہَا ، وَکَانَ عُمَرُ یَکْرَہُہَا فَقَالَ لَہُ : طَلِّقْہَا ، فَأَبَی فَذَکَرَہَا عُمَرُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَطِعْ أَبَاک وَطَلِّقْہَا۔ (ترمذی ۱۱۸۹۔ ابوداؤد ۵۰۹۵)
(١٩٣٩٧) حضرت حمزہ بن عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی ایک بیوی تھیں جن سے وہ بہت محبت کرتے تھے، جبکہ حضرت عمر (رض) کو وہ عورت پسند نہ تھیں۔ حضرت عمر (رض) نے اپنے بیٹے حضرت عبداللہ (رض) سے کہا کہ اس کو طلاق دے دو ۔ انھوں نے طلاق دینے سے انکار کردیا تو حضرت عمر (رض) نے اس بات کا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تذکرہ کیا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ اپنے والد کی اطاعت کرو اور اسے طلاق دے دے دو ۔