(۱۹۵۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : {الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ} قَالَ : إذَا أَرَادَ الرَّجُلُ أَنْ یُطَلِّقَ امْرَأَتَہُ فَیُطَلِّقُہَا تَطْلِیقَتَیْنِ ، فَإِنْ أَرَادَ أَنْ یُرَاجِعَہَا کَانَتْ لَہُ عَلَیْہَا رَجْعَۃٌ ، وَإِنْ شَائَ طَلَّقَہَا أُخْرَی فَلاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
(١٩٥٦٣) حضرت عکرمہ (رض) قرآن مجید کی آیت { الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہے تو اسے دو طلاقیں دے دے، پھر جب وہ اس سے رجوع کرنا چاہے تو کرلے اور اگر ایک چاہے تو ایک طلاق دے دے، اس تیسری طلاق کے بعد وہ عورت اس خاوند کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی اور مرد سے شادی نہ کرلے۔