(۱۹۵۶۴) حَدَّثَنَا عُبَید اللہ قَال أَخْبَرَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عِکْرِمَۃَ یَقُولُ : {الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ} قَالَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ وَاحِدَۃً فَإِنْ شَائَ نَکَحَہَا ، وَإِذَا طَلَّقَہَا ثِنْتَیْنِ فَإِنْ شَائَ نَکَحَہَا ، فَإِذَا طَلَّقَہَا ثَلاَثًا ، فَلاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
(١٩٥٦٤) حضرت عکرمہ (رض) قرآن مجید کی آیت { الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دے تو چاہے تو اس سے نکاح بحال کرلے ۔ اور جب دو طلاقیں دے تو چاہے تو اس سے نکاح کرلے اور جب تیسری طلاق دے دے تو اب وہ عورت اس کے لیے حلال نہیں جب تک کسی اور آدمی سے شادی نہ کرلے۔