hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19677

.

ابن أبي شيبة

19677
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۶۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ زَادَ فِیہِ ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَمَّا أُصِیبَ إخْوَانُکُمْ ، جَعَلَ اللَّہُ أَرْوَاحَہُمْ فِی أَجْوَافِ طَیْرٍ خُضْرٍ ، تَرِدُ أَنْہَارَ الجنۃ ، وَتَأْکُلُ ثِمَارِہَا ، وَتَسْرَحُ فِی الْجَنَّۃِ حَیْثُ شَائَتْ ، فَلَمَّا رَأَوْا حُسْنَ مَقِیلِہِمْ ، وَمَطْعَمِہِمْ وَمَشْرَبِہِمْ ، قَالُوا : یَا لَیْتَ قَوْمَنَا یَعْلَمُونَ مَا صَنَعَ اللَّہُ لَنَا ، کَیْ یَرْغَبُوا فِی الْجِہَادِ ، وَلاَ یَنْکُلُوا عَنْہُ ، فَقَالَ اللَّہُ تَعَالَی : فَإِنِّی مُخْبِرٌ عَنْکُمْ وَمُبَلِّغٌ إخْوَانَکُمْ ، فَفَرِحُوا وَاسْتَبْشَرُوا بِذَلِکَ ، فَذَلِکَ قولہ تعالی : {وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَائٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُونَ} إلَی قولہ تعالی وَأَنَّ اللَّہَ لاَ یُضِیعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِینَ؟ (ابوداؤد ۲۵۱۲۔ احمد ۱/۲۶۵)
(١٩٦٧٨) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تمہارے بھائی شہید ہوجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی روحیں سبز پرندوں میں ڈال دیتا ہے۔ وہ جنت کی نہروں پر جاتے ہیں جنت کا پھل کھاتے ہیں اور جنت میں جہاں چاہتے ہیں سیر کرتے ہیں جہاں اپنے عمدہ ٹھکانے اور بہترین کھانے پینے کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کاش ہماری قوم ان چیزوں کو جان لے جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے پیدا کی ہیں۔ تاکہ وہ بھی جہاد کا شوق رکھیں اور اس سے پیچھے نہ ہٹیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں تمہارے بھائیوں کو ان باتوں سے مطلع کردیتا ہوں۔ اور پھر وہ خوش ہوجاتے ہیں اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سے مرا قرآن مجید کی یہ آیات ہیں۔ ترجمہ : جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے ان کو مرے ہوئے نہ سمجھنا، وہ مرے ہوئے نہیں ہیں بلکہ اللہ کے نزدیک زندہ ہیں اور ان کو رزق مل رہا ہے۔ جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل سے بخش رکھا ہے اس میں خوش ہیں اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے اور شہید ہو کر ان میں شامل نہیں ہو سکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں کہ قیامت کے دن ان کو بھی نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے اور اللہ کے انعامات اور فضل سے خوش ہوا ہے اور اس سے کہ اللہ تعالیٰ مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ (آل عمران : ١٦٩۔ ١٧١)