hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19676

.

ابن أبي شيبة

19676
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۶۷۷) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی ذُؤَیْبٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَیْہِمْ وَہُمْ جُلُوسٌ ، فَقَالَ : أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ النَّاسِ مَنْزِلاً ؟ قُلْنَا : بَلَی ، یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ : رَجُلٌ مُمْسِکٌ بِرَأْسِ فَرَسِہِ فِی سَبِیلِ اللہِ حَتَّی یُقْتَلَ ، أَوْ یَمُوتَ ، أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِالَّذِی یَلِیہ ؟ قَالُوا : بَلَی یَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِی شِعْبٍ یُقِیمُ الصَّلاَۃَ وَیُؤْتِی الزَّکَاۃَ یَعْتَزِلُ شَرَّ النَّاسِ۔ (نسائی ۲۳۵۰۔ دارمی ۲۳۹۵)
(١٩٦٧٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ لوگوں کے پاس تشریف لائے، سب لوگ بیٹھے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں تمہیں بتاؤں کہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین مرتبہ کس شخص کا ہے ؟ ہم نے کہا کیوں نہیں، یا رسول اللہ 5! ضرور ارشاد فرمائیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین درجہ اس شخص کا ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کو پکڑے جا رہا ہو اور وہ شہید کردیا جائے یا مرجائے۔ میں تمہیں بتاؤں اس کے بعد کس شخص کا مرتبہ ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا ضرور بتائیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جو شخص لوگوں سے کنارہ کش ہو کر کسی گھاٹی میں رہتا ہو، نماز قائم کرتا ہو او زکوۃ ادا کرتا ہو اور لوگوں کے شر سے محفوظ رہتا ہو۔