(۱۹۶۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عَامِرٍ الْعُقَیْلِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَوَّلُ ثَلاَثَۃٍ یَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ ، الشَّہِیدُ ، وَرَجُلٌ عفیف مُتَعَفِّفٌ ذُو عِیَالٍ ، وَعَبْدٌ أَحْسَنَ عِبَادَۃَ رَبِّہِ ، وَأَدَّی حَقَّ مَوَلِیہ ، وَأَوَّلُ ثَلاَثَۃٍ یَدْخُلُونَ النَّارَ أَمِیرٌ مُسَلَّطٌ ، وَذُو ثَرْوَۃٍ من مال لاَ یُؤَدِّی حَقَّہُ ، وَفَقِیرٌ فَخُورٌ۔ (ترمذی ۱۶۴۲۔ احمد ۲/۴۷۹)
(١٩٦٨١) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جنت میں سب سے پہلے تین شخص داخل ہوں گے۔ ایک شہید، دوسرا پاک دامن اور اہل و عیال کے باوجود سوال سے بچنے والا اور تیسرا وہ غلام جس نے اپنے رب کی بہترین عبادت کی اور اپنے آقاؤں کا حق بھی ادا کیا۔ اسی طرح تین شخص سب سے پہلے جہنم میں جائیں گے ایک ظالم امیر اور دوسرا وہ مالدار جو مال کا حق ادا نہ کرے اور تیسرا غریب متکبر۔