(۱۹۶۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا مُغِیرَۃُ بْنُ زِیَادٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، إنَّ النَّاسَ قَدْ غَزَوْا ، وَحَبَسَنِی شَیْئٌ ، فَدُلَّنِی عَلَی عَمَلٍ یُلْحِقُنِی بِہِمْ ، قَالَ : ہَلْ تَسْتَطِیعُ قِیَامَ اللَّیْلِ ؟ قَالَ : أَتَکَلَّفُ ذَلِکَ ، قَالَ : ہَلْ تَسْتَطِیعُ صِیَامَ النَّہَارِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَإِنَّ إحْیَائَک لَیْلک وَصِیَامَک نَہَارَک کَنَوْمَۃِ أَحَدِہِمْ۔
(١٩٦٨٣) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ لوگوں نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا اور میں کسی مجبوری کی وجہ سے رہ گیا، مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجئے کہ میں ان کے برابر ہو جاؤں، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا کہ کیا تم رات کو قیام کرنے کی طاقت رکھتے ہو ؟ اس نے کہا : میں ایسا کرلوں گا۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا تم ہر دن کو روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہو ؟ اس شخص نے کہا کہ جی ہاں ! میں ایسا کرلوں گا، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تمہارا رات کو قیام کرنا اور دن کو روزہ رکھنا ان کی نیند کے برابر نہیں ہوسکتا۔