(۱۹۶۹۰) حَدَّثَنَا عِیسَی ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرِو السَّکْسَکِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ ، قَالَ : لَمَّا اشْتَدَّ حزن أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی مَنْ أُصِیبَ مَعَ زَیْدٍ یَوْمَ مُؤْتَۃَ ، قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیُدْرِکَنَّ الْمَسِیحُ مِنْ ہَذِہِ الأُمَّۃِ أَقْوَامًا إنَّہُمْ لَمِثْلُکُمْ ، أَوْ خَیْرٌ ، ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، وَلَنْ یُخْزِیَ اللَّہُ أُمَّۃً أَنَا أَوَّلُہَا ، وَالْمَسِیحُ آخِرُہَا۔ (حاکم ۴۱)
(١٩٦٩٠) حضرت عبد الرحمن بن جبیر بن نفیر (رض) فرماتے ہیں کہ غزوہ مؤتہ میں حضرت زید (رض) کی شہادت پر جب صحابہ کرام (رض) کا دکھ حد سے بڑھ گیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ حضرت مسیح (علیہ السلام) کو اس امت کی کچھ ایسی قومیں پائیں گی جو تمہاری طرح ہیں یا تم سے بہترین (یہ بات آپ نے تین مرتبہ فرمائی) اللہ تعالیٰ اس امت کو ہر گزر بےیارومددگار نہیں چھوڑے گا جس کے شروع میں میں ہوں اور اس کے آخر میں حضرت مسیح (علیہ السلام) ہیں۔