hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19730

.

ابن أبي شيبة

19730
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۷۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ، عَنْ ہَذِہِ الآیَۃِ : {وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَائٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُونَ} فَقَالَ : أَمَا إنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذَلِکَ ، فَقَالَ : أَرْوَاحُہُمْ کَطَیْرٍ خُضْرٍ ، تَسْرَحُ فِی الْجَنَّۃِ ، فِی أَیُّہَا شَائَتْ ، ثُمَّ تَأْوِی إلَی قَنَادِیلَ مُعَلَّقَۃٍ بِالْعَرْشِ ، فَبَیْنَمَا ہُمْ کَذَلِکَ ، إذَا طَلَعَ عَلَیْہِمْ رَبُّک ، فَقَالَ : سَلُونِی مَا شِئْتُمْ ، فَقَالُوا : یَا رَبَّنَا وَمَاذَا نَسْأَلُک ، وَنَحْنُ نَسْرَحُ فِی الْجَنَّۃِ فِی أَیُّہَا شِئْنَا ، قَالَ : فَبَیْنَمَا ہُمْ کَذَلِکَ إذْ اطَّلَعَ عَلَیْہِمْ رَبُّہُمَ اطِّلاَعَۃً ، فَقَالَ : سَلُونِی مَا شِئْتُمْ ، فَقَالُوا : یَا رَبَّنَا وَمَاذَا نَسْأَلُک وَنَحْنُ نَسْرَحُ فِی الْجَنَّۃِ فِی أَیُّہَا شِئْنَا ، قَالَ : فَبَیْنَمَا ہُمْ کَذَلِکَ إذِ اطَّلَعَ عَلَیْہِمْ رَبُّہُمَ اطِّلاَعَۃً ، فَقَالَ : سَلُونِی مَا شِئْتُمْ ، فَقَالُوا : یَا رَبَّنَا وَمَاذَا نَسْأَلُک ، وَنَحْنُ نَسْرَحُ فِی الْجَنَّۃِ فِی أَیُّہَا شِئْنَا ، قَالَ : فَلَمَّا رَأَوْا أنَّہُمْ لن یُتْرَکُوا ، قَالُوا : نَسْأَلُک أَنْ تَرُدَّ أَرْوَاحَنَا فِی أَجْسَادِنَا إلَی الدُّنْیَا حَتَّی نُقْتَلَ فِی سَبِیلِکَ ، قَالَ : فَلَمَّا رَأَی أَنَّہُمْ لاَ یَسْأَلُونَ إِلاَّ ہَذَا تَرَکَہُمْ۔ (مسلم ۱۵۰۲۔ ابن ماجہ ۲۸۰۱)
(١٩٧٣١) حضرت مسروق (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں سوال کیا : { وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَائٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُونَ } انھوں نے فرمایا کہ ہم نے اس بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ شہداء کی روحیں سبز پرندوں کی صورت میں ہوتی ہیں اور جنت میں جہاں چاہتی ہیں سیر کرتی پھرتی ہیں۔ پھر وہ عرش سے لٹکے ہوئے قنادیل پر بیٹھی ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے مخاطب ہو کر فرماتا ہے جو تم چاہتے ہو وہ مانگو، وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! ہم آپ سے اور کیا مانگیں ہم جنت میں سیر کر رہے ہیں اس کے علاوہ ہمیں اور کیا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تم مجھ سے جو چاہتے ہو مانگو۔ وہ کہیں گے اے ہمارے رب ! ہم تجھ سے کیا مانگیں، ہم جنت میں سیر و تفریح کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہمیں کس چیز کی خواہش ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ پھر ان کی طرف متوجہ ہو کر فرمائے گا کہ تم جو چاہتے ہو مجھ سے مانگو۔ وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! ہم آپ سے کیا مانگیں، ہم جنت میں جہاں چاہتے ہیں سیر کرتے ہیں ہمیں اور کیا چاہیے، پھر جب وہ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ انھیں ضرور کچھ دینا چاہتے ہیں تو وہ کہیں گے اے ہمارے رب ! ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ تو ہماری روحوں کو ہمارے جسموں میں واپس لوٹا دے تاکہ ہم جا کر تیرے راستے میں جہاد کریں۔ جب اللہ تعالیٰ دیکھیں گے کہ وہ جنت کی کوئی چیز مانگ ہی نہیں رہے تو اللہ تعالیٰ انھیں ان کے حال میں چھوڑ دیں گے۔