(۱۹۷۷۲) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، أَخْبَرَنَا شَیْبَانُ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ نَبِیِّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْمُجَاہِدُ فِی سَبِیلِ اللہِ مَضْمُونٌ عَلَی اللہِ إمَّا أَنْ یکفتہ إلَی مَغْفِرَتِہِ وَرَحْمَتِہِ وَإِمَّا أَنْ یُرْجِعَہُ بِأَجْرٍ وَغَنِیمَۃٍ وَمَثَلُ الْمُجَاہِدِ فِی سَبِیلِ اللہِ کَمَثَلِ الصَّائِمِ الْقَائِمِ لاَ یَفْتُرُ حَتَّی یَرْجِعَ۔
(ابن ماجہ ۲۷۵۴۔ ابو یعلی ۱۳۳۱)
(١٩٧٧٢) حضرت ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کہ اللہ کے رستے میں جہاد کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ذمہ لیا ہے کہ یا تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی مغفرت اور رحمت عطا فرمائیں گے یا وہ اجر اور مال غنیمت کے ساتھ واپس لوٹ آئے گا۔ اللہ کے رستے میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو دن کو روزہ رکھے اور رات کو قیام کرے اور اپنے ان اعمال میں کوئی سستی نہ برتے۔