hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19779

.

ابن أبي شيبة

19779
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۷۸۰) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنِی أَبِی ، عَنْ رِجَالٍ مِنْ بَنِی سَلِمَۃَ ، قَالُوا : لَمَّا صَرَفَ مُعَاوِیَۃُ عَیْنَہُ الَّتِی تَمُرُّ عَلَی قُبُورِ الشُّہَدَائِ فأجریت عَلَیْہِمَا یَعْنِی عَلَی قَبْرِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ ، وَعَلَی قَبْرِ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ ، فبرز قَبْرَاہُمَا ، فَاسْتُصْرِخَ عَلَیْہِمَا ، فَأَخْرَجْنَاہُمَا یَتَثَنَّیَانِ تَثَنِّیًا کَأَنَّہُمَا مَاتَا بِالأَمْسِ ، عَلَیْہِمَا بُرْدَتَانِ قَدْ غُطِّیَ بِہِمَا عَلَی وَجْہِہِمَا ، وَعَلَی أَرْجُلِہِمَا شَیْئٌ مِنْ نَبَاتِ الإذخر۔
(١٩٧٨٠) حضرت اسحاق بنو سلمہ (رض) کے کچھ آدمیوں سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت معاویہ (رض) کے زمانے میں چشمے کا پانی احد کے شہداء کی قبروں کی طرف آگیا۔ اس کی وجہ سے حضرت عبداللہ بن عمرو بن حرام (رض) اور حضرت عمرو بن جموح (رض) کی قبر ظاہر ہوگئی۔ فیصلہ یہ ہوا کہ ان حضرات کی قبروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کردیا جائے۔ جب ہم نے ان حضرات کے مبارک جسموں کو قبروں سے نکالا تو وہ اس طرح تازہ تھے جیسے کل ہی ان کا انتقال ہوا ہو۔ ان کے چہرے والے حصوں کو چادر سے اور پاؤں کو اذخر نامی گھاس سے ڈھانپا گیا تھا۔