(۱۹۷۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : جَائَتْ کَتِیبَۃٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ مِنْ کَتَائِبِ الْکُفَّارِ فَلَقِیَہُمْ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَحَمَلَ عَلَیْہِمْ فَخَرَقَ الصَّفَّ حَتَّی خَرَجَ ، ثُمَّ کَبَّرَ رَاجِعًا فَصَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ مَرَّتَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثًا فَإِذَا سَعْدُ بْنُ ہِشَامٍ ، فَذُکِرَ ذَلِکَ لأَبِی ہُرَیْرَۃَ فَتَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْرِی نَفْسَہُ ابْتِغَائَ مَرْضَاتِ اللہِ}۔
(١٩٧٨٥) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ کفار کا ایک لشکر مشرق کی طرف سے آیا تو انصار کے ایک آدمی نے ان پر حملہ کیا اور ان کی صفوں کو چیرتا ہوا دوسری طرف سے نکل گیا، پھر پیچھے سے ان پر حملہ آور ہوا اور ان کی صفوں کو چیرتا ہوا باہر نکل آیا۔ اس نے دو یا تین مرتبہ ایسا کیا، جب دور سے دیکھا گیا تو وہ حضرت سعد بن ہشام تھے۔ اس بات کا ذکر حضرت ابوہریرہ (رض) سے کیا گیا تو انھوں نے یہ آیت پڑھی : (ترجمہ) کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کی رضا کی خاطر اپنے نفس کو فروخت کردیتے ہیں۔ (البقرۃ : ٢٠٧)