hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19785

.

ابن أبي شيبة

19785
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۷۸۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّہُ أُتِیَ بِطَعَامٍ ، قَالَ شُعْبَۃُ : أَحْسَبُہُ کَانَ صَائِمًا ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : قُتِلَ حَمْزَۃُ ، فَلَمْ نَجِدْ مَا نُکَفِّنُہُ ، وَہُوَ خَیْرٌ مِنِّی ، وَقُتِلَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَیْرٍ وَہُوَ خَیْرٌ مِنِّی ، وَلَمْ نَجِدْ مَا نُکَفِّنُہُ ، قَدْ أُصِبْنَا مَا أُصِبْنَا ، قَالَ شعبۃ أَوَ قَالَ : أُعْطِینَا مِنْہَا مَا أُعْطِینَا ، ثُمَّ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : إنِّی لأخْشَی أَنْ تَکُونَ قَدْ عُجِّلَتْ لَنَا طَیِّبَاتُنَا فِی الدُّنْیَا ، قَالَ شُعْبَۃُ : وَأَظُنُّہُ قَامَ ، وَلَمْ یَأْکُلْ۔
(١٩٧٨٦) حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) ایک مرتبہ روزے سے تھے، ان کے پاس کھانا لایا گیا تو انھوں نے فرمایا : کہ حضرت حمزہ (رض) کو شہید کیا گیا تو ان کو کفنانے کے لیے ہمارے پاس کپڑا نہیں تھا ، حالانکہ وہ مجھ سے بہتر تھے۔ حضرت مصعب بن عمیر (رض) کو شہید کیا گیا تو ان کو کفنانے کے لیے بھی ہمارے پاس کپڑا نہیں تھا حالانکہ وہ بھی مجھ سے بہتر تھے۔ اب دنیا کا بہت سا مال و متاع ہمارے قبضہ میں آگیا ہے۔ اس کے بعد حضرت عبد الرحمن (رض) نے فرمایا : مجھے ڈر ہے کہ ہمیں ہمارا اجر دنیا ہی میں نہ دے دیا گیا ہو۔ حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں وہ اٹھ گئے اور انھوں نے کھانا نہیں کھایا۔