hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19786

.

ابن أبي شيبة

19786
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۷۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، حَدَّثَنَا کَہْمَسٌ ، عَنْ سَیَّارِ بْنِ مَنْظُورٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : حدَّثَنِی ابْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلاَمٍ ، قَالَ : تَجَہَّزْت غَازِیًا ، فَلَمَّا وَضَعْت رِجْلِی فِی الْغَرْزِ ، قَالَ لِی أَبِی ، یَا بُنَیَّ اجْلِسْ ، قُلْتُ : أَلاَ کَانَ ہَذَا قَبْلَ أَنْ أَتَجَہَّزَ وَأُنْفِقَ ؟ قَالَ : أَرَدْت أَنْ یُکْتَبَ لِی أَجْرُ غَازٍ وَأَنَّہَا کُرْبَۃٌ تَجِیئُ مِنْ ہَاہُنَا وَأَشَارَ بِیَدِہِ نَحْوَ الشَّامِ ، فَإِنْ أَدْرَکَتْہَا فَسَوْفَ تَرَانِی کَیْفَ أَفْعَلُ ، وَإِنْ لَمْ أَدْرَکَہَا فَعَجِّلْ علیہا۔
(١٩٧٨٧) حضرت عبداللہ بن سلام (رض) کے ایک صاحبزادے فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں جہاد کی تیاری کر کے نکلنے لگا تو میرے والد نے مجھ سے فرمایا : ٹھہر جاؤ اے میرے بیٹے ! میں نے کہا آپ مجھے پہلے نہیں روک سکتے تھے جب میں نے تیاری نہیں کی تھی اور اس پر روپے خرچ نہیں کیے تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں چاہتا تھا کہ تمہارے لیے مجاہد کا اجر لکھ دیا جائے۔ انھوں نے شام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرف سے ایک مصیبت آنے والی ہے اگر میں نے اسے پا لیا تو تم دیکھو گے میں اس میں کیا کرتا ہوں اور اگر میں اسے نہ پاسکا تو تم جھپٹ کر اس کی طرف لپکنا۔