(۱۹۸۱۴) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ أَحَدٍ یَمُوتُ، لَہُ عِنْدَ اللہِ خَیْرٌ یَسُرُّہُ یَتَمَنَّی أَنْ یَرْجِعَ إلَی الدُّنْیَا ، وَلاَ أَنَّ لَہُ مِثْلَ نَعِیمِہَا إِلاَّ الشَّہِیدَ ، فَإِنَّہُ مِمَّا یَرَی مِنَ الثَّوَابِ یَوَدُّ أَنَّہُ رَجَعَ فَقُتِلَ۔ (سعید بن منصور ۲۵۵۴)
(١٩٨١٤) حضرت حسن (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ سوائے شہید کے کسی کو یہ خصوصیت حاصل نہیں کہ جب اس کی روح نکلتی ہے تو وہ واپس دنیا کی طرف اور دنیا کی نعمتوں کی طرف جانے کی خواہش کرتا ہے اور وہ یہ خواہش اس لیے کرتا ہے کہ وہ جب شہادت کے اجر کو دیکھتا ہے تو خواہش کرتا ہے کہ واپس دنیا میں جائے اور دوبارہ اللہ کے راستے میں شہید ہو۔