(۱۹۸۱۵) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : لِلشَّہِیدِ عِنْدَ اللہِ سِتُّ خِصَالٍ : یَغْفِرُ اللَّہُ ذَنْبَہُ عِنْدَ أَوَّلِ قَطْرَۃٍ تُصِیبُ الأَرْضَ مِنْ دَمِہِ ، وَیُحَلَّی حُلَّۃَ الإِیمَانِ ، وَیُزَوَّجُ الْحُورَ الْعِینِ ، وَیُفْتَحُ لَہُ بَابٌ مِنَ الْجَنَّۃِ ، وَیُجَارُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَیُؤَمَّنُ مِنَ الْفَزَعِ الأَکْبَرِ أوْ فَزَعِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔
(١٩٨١٥) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے شہید کو چھ طرح کا اجر ملتا ہے 1 ۔ اس کے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں۔ 2 ۔ اسے ایمان کا زیور پہنایا جاتا ہے۔ 3 ۔ حورعین سے اس کی شادی کی جاتی ہے۔ 4 ۔ اس کے لیے جنت کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔ 5 ۔ قبر کا عذاب اس سے ہٹا لیا جاتا ہے۔ 6 ۔ قیامت کے دن کی سختی سے وہ محفوظ ہوجاتا ہے۔