hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19822

.

ابن أبي شيبة

19822
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۸۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حدَّثَنَا أَبُو الْعُمَیْسِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَبْرِ بْنِ عَتِیکٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَادَہُ فِی مَرَضِہِ ، فَقَالَ قَائِلٌ مِنْ أَہْلِہِ : إنَّا کُنَّا لَنَرْجُو أَنْ تَکُونَ وَفَاتُہُ قَتْلَ شَہَادَۃٍ فِی سَبِیلِ اللہِ ، فَقَالَ : إنَّ شُہَدَائَ أُمَّتِی اِذَنْ لَقَلِیلٌ ، الْقَتِیلُ فِی سَبِیلِ اللہِ شَہِیدٌ وَالْمَبْطُونُ شَہِیدٌ وَالْمَطْعُونُ شَہِیدٌ وَالْمَرْأَۃُ تَمُوتُ بِجُمْعٍ شَہِیدٌ وَالْحَرْقُ وَالْغَرَقُ والمجنوب شَہِیدٌ یَعْنِی قُرْحَۃَ ذَاتِ الْجَنْبِ۔ (ابن ماجہ ۲۸۰۳۔ طبرانی ۱۷۸۰)
(١٩٨٢٣) حضرت ابو عمیس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جبر بن عتیک (رض) کے مرض الوفات میں ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو ان کے گھر والوں نے عرض کیا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ ان کا انتقال اللہ کے راستے میں شہادت سے ہوگا۔ یہ سن کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کے راستے میں جان دینے والا بھی شہید ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، طاعون سے مرنے والا شہید ہے، بچے کو جنم دیتے ہوئے مرنے والی عوت شہید ہے، جل کر، ڈوب کر اور پھوڑے سے مرنے والا بھی شہید ہے۔