(۱۹۸۷۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی الْفَیْضِ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ جَابِرٍ الرُّعَیْنِیَّ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ شَیَّعَ جَیْشًا فَمَشَی مَعَہُمْ ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ اغْبَرَّتْ أَقْدَامُنَا فِی سَبِیلِہِ ، قَالَ : فَقَالَ رَجُلٌ : إنَّمَا شَیَّعْنَاہُمْ ، فَقَالَ : إنَّمَا جَہَّزْنَاہُمْ وَشَیَّعْنَاہُمْ وَدَعَوْنَا لَہُمْ۔
(١٩٨٧٠) حضرت جابر رعینی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) ایک لشکر کو رخصت کرتے ہوئے ان کے ساتھ چلے تو فرمایا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہمارے قدم اس کے راستے میں گرد آلود ہوگئے، ایک آدمی نے کہا کہ ہم تو محض ان کے پیچھے چلے ہیں۔ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا کہ ہم نے انھیں تیار کیا، ہم ان کے پیچھے چلے اور ہم نے ان کے لیے دعا کی ہے۔