hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 19945

.

ابن أبي شيبة

19945
Ibn Abi Shaybah
(۱۹۹۴۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّا قَوْمٌ نَصِیدُ فَمَا یَحِلُّ لَنَا وَمَا یَحْرُمُ عَلَیْنَا ؟ قَالَ : یَحِلُّ لَکُمْ (مَا عَلَّمْتُمْ مِنَ الْجَوَارِحِ مُکَلِّبِینَ تُعَلِّمُونَہُنَّ مِمَّا عَلَّمَکُمُ اللَّہُ فَکُلُوا مِمَّا أَمْسَکْنَ عَلَیْکُمْ وَاذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ) قَالَ : قُلْتُ : وَإِنْ قَتَلَ؟ قَالَ: وَإِنْ قَتَلَ، قَالَ : وَإِنْ خَالَطَہَا کِلاَبٌ أُخْرَی فَلاَ تَأْکُلْ حَتَّی تَعْلَمَ ، أَنَّ کَلْبَک ہُوَ الَّذِی أَخَذَہُ۔ (ابوداؤد ۲۸۴۵۔ ترمذی ۱۴۷۰)
(١٩٩٤٦) حضرت عدی بن حاتم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم شکاری لوگ ہیں، ہمارے لیے کیا چیز حلال ہے اور کیا چیز حرام ہے ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جن شکاری جانوروں کو تم اللہ کے دئیے ہوئے علم میں سے سکھاؤ تو وہ جس جانور کو تمہارے لیے شکار کریں اس کو کھالو، بشرطیکہ تم نے اسے روانہ کرتے وقت اس پر اللہ کا نام لیا ہو، میں نے عرض کیا خواہ وہ اسے مار ڈالے ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں خواہ وہ اسے مار ڈالے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر تمہارے کتے کے ساتھ دوسرے کتے بھی مل جائیں تو تم اس شکار کو اس وقت تک استعمال نہیں کرسکتے جب تک تمہیں یہ معلوم نہ ہو کہ تمہارے کتے نے اسے شکار کیا ہے۔