hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 20346

.

ابن أبي شيبة

20346
Ibn Abi Shaybah
(۲۰۳۴۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْم ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : إنَّ أبی رَجُل جَلاَّبًا یَجْلُبُ الْغَنَمَ ، وَإِنَّہُ لَیُشَارِکُ الْیَہُودِیَّ ، وَالنَّصْرَانِیَّ ، قَالَ : لاَ یُشَارِکُ یَہُودِیًّا ، وَلاَ نَصْرَانِیًّا ، وَلاَ مَجُوسِیًّا ، قَالَ : قُلْتُ : لِمَ ؟ قَالَ : لأَِنَّہُمْ یُرْبُونَ وَالرِّبَا لاَ یَحِلُّ۔
(٢٠٣٤٧) ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا کہ میرے والد بکریوں کے تاجر ہیں وہ بعض اوقات کسی یہودی یا عیسائی کو اپنا شریک بناتے ہیں، کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ کسی یہودی، عیسائی یا مجوسی کو شریک نہ بناؤ ۔ میں نے اس کی وجہ پوچھی تو انھوں نے فرمایا کہ وہ سود کا لین دین کرتے ہیں حالانکہ سود حرام ہے۔