(۲۰۹۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِیِّ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الذَّہَبُ بِالذَّہَبِ وَالْفِضَّۃُ بِالْفِضَّۃِ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ مِثْلاً بِمِثْلٍ یَدًا بِیَدٍ ، فَإِذَا اخْتَلَفَتْ ہَذِہِ الأَصْنَافُ فَبِیعُوا کَیْفَ شِئْتُمْ ، إذَا کَانَ یَدًا بِیَدٍ۔
(مسلم ۸۱۔ ابوداؤد ۳۳۴۳)
(٢٠٩٨٧) حضرت عبادہ بن صامت (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ سونے کو سونے کے بدلے، چاندی کو چاندی کے بدلے، گندم کو گندم کے بدلے، جو کو جو کے بدلے برابر سرابر اور فوری ادائیگی کے ساتھ دینا ہوگا، جب ان کی اصناف میں اختلاف ہوجائے تو جیسے چاہو بیچ سکتے ہو، جبکہ ان کا فوری ادا ہونا ضروری ہے۔