(۲۱۵۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ ، أَخْبَرَنِی خَالِدُ بْنُ أَبِی الصَّلْتِ ، قَالَ : قَالَ لِی عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : إنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَضَی فِی وَلَدِ الزِّنَا أَنَّہُ یُقَاصُّ صَاحِبُہُ بِمَا خَدَمَہُ ، وَمَا بَقِیَ اسْتَسعی فِیہِ ، وَقَضَیْت أَنَا : یُقَاصُّہُ بِمَا خَدَمَہُ ، وَمَا بَقِیَ أَدَّیْتہ عَنْہُ مِنْ بَیْتِ الْمَالِ۔
(٢١٥٤٩) حضرت خالد بن ابی صلت (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے مجھ سے فرمایا کہ حضرت عمر (رض) نے ولد الزنا کے متعلق فیصلہ فرمایا تھا کہ وہ اپنے پالنے والے کا حساب چکائے جو اس نے اس کی خدمت کی ہے، اور جو باقی رہ جائے اس کے لیے کوشش کرے، اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو اس نے خدمت کی ہے اس کا حساب چکائے اور جو باقی بچ جائے وہ بیت المال سے ادا کیا جائے۔