(۲۲۴۴۹) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَلِیٍّ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : ہَلْ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُسِرُّ إلَیْک ؟ فَغَضِبَ ، فَقَالَ : مَا کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُسِرُّ إلَیَّ شَیْئًا یَکْتُمُہُ النَّاسَ غَیْرَ أَنَّہُ حَدَّثَنِی بِأَرْبَعِ کَلِمَاتٍ ، قَالَ : مَا ہُنَّ ؟ قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَہُ ، وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللہِ ، وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ آوَی مُحْدِثًا ، وَلَعَنَ اللَّہُ مَنْ غَیَّرَ مَنَارَ الأَرْضِ۔
(بخاری ۱۷۔ احمد ۱/۱۱۸)
(٢٢٤٤٩) حضرت ابو طفیل فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضر تھا، آپ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا، کیا آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو کچھ راز کی باتیں بتائی ہیں ؟ حضرت علی (رض) غصہ میں آگئے اور فرمایا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ایسی کوئی سرگوشی نہیں فرمائی جس کو لوگوں سے چھپایا ہو، سوائے اس کے کہ مجھے چار کلمات سکھلائے ہیں، اس نے عرض کی کیا وہ کون سے کلمات ہیں ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اس پر اللہ کی لعنت جو والدین پر لعنت کرے، اور اس پر اللہ کی لعنت جو غیر اللہ کے نام پر ذبح کرے ، اس پر اللہ کی لعنت جو فسادی کو ٹھکانا دے، اور اس پر اللہ کی لعنت جو زمین کی ملکیت کو تبدیل کر دے۔