(۲۲۵۰۹) حَدَّثَنَا جریر ، عن مغیرۃ ، عن الحارث: فی رجلین بینہما مال ، فادعی الواحد نصفہ ، وادعی الآخر الثلثین۔ قَالَ: یعطی صاحب الثُّلُثَیْنِ نِصْفُ الْمَالِ ، لأَنَّ صَاحِبَ النِّصْفِ قَدْ بَرِیئَ مِنَ النِّصْفِ ، وَیُعْطی الَّذِی یَدَّعِی النِّصْفَ الثُّلُثَ ، لأَنَّ صَاحِبَ الثُّلُثَیْنِ قَدْ بَرِیئَ مِنَ الثُّلُثِ ، وَبَقِیَ سُدُسٌ فَکِلاَہُمَا یَدَّعِیہِ ، فَہُوَ بَیْنَہُمَا نِصْفَیْنِ۔
(٢٢٥٠٩) حضرت حارث سے مروی ہے کہ دو شخصوں کے درمیان مال مشترک تھا، ان میں سے ایک نے نصف مال کا دعویٰ کیا، اور دوسرے نے دو تہائی کا، فرمایا : دو تہائی والے کو نصف مال ملے گا، کیونکہ جس نے نصف کا دعویٰ کیا ہے وہ دوسرے نصف سے بری ہوگیا ہے، اور جس نے آدھے کا دعویٰ کیا تھا اس کو ثلث دیں گے، کیونکہ دو ثلث والا ایک ثلث سے بری ہے، اور باقی چھٹا حصہ رہ گیا ہے، لہٰذا یہ دونوں کے مابین مشترک ہوگا۔