hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 22609

.

ابن أبي شيبة

22609
Ibn Abi Shaybah
(۲۲۶۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ : سَمِعْتُ عُبَیْدَ بْنَ عُمَیْرٍ ، قَالَ : کَانَ رَجُلٌ یُدَایِنُ النَّاسَ وَیُبَایِعُہُمْ ، وَکَانَ لَہُ کَاتِبٌ وَمُتْجَازی ، فَیَأْتِیہِ الْمُعْسِرُ وَالْمُسْتَنْظِرُ فَیَقُولُ : کِلْ وَأَنْظِرْ وَتَجَاوَزَ الْیَوْمَ ، یُتَجَاوَزَ عَنَّا ، قَالَ : فَلَقِیَ اللَّہَ وَلَمْ یَعْمَلْ خَیْرًا غَیْرَہُ فَغَفَرَ لَہُ۔
(٢٢٦١٠) حضرت عبید بن عمیر (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا جو لوگوں کو قرضہ دیتا اور ان کے ساتھ بیع کرتا تھا، اس کا ایک کاتب اور ایک قرضہ وصول کرنے والا تھا، اس کے پاس جب کوئی تنگ دست آتا تو اپنے کاتب سے کہتا کہ تول کر دے دو اور کچھ مہلت بھی دے دو ۔ آج کے دن درگذر کرو۔ اس کے بدلہ میں اللہ ہم سے درگذر کرے گا۔ وہ شخص اللہ سے اس حالت میں ملا کہ اس عمل کے علاوہ اس نے کوئی بھی اچھا عمل نہیں کیا تھا۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت کردی۔