hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 22742

.

ابن أبي شيبة

22742
Ibn Abi Shaybah
(۲۲۷۴۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَاصِمِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کُنْتُ غُلاَمًا یَافِعًا أَرْعَی غَنَمًا لِعُقْبَۃَ بْنِ أَبِی مُعَیْطٍ ، فَجَائَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ ، وَقَدْ فَرَّا مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، فَقَالاَ : یَا غُلاَمُ ، ہَلْ عِنْدَکَ من لَبَنٍ تَسْقِینَا ، فَقُلْتُ : إنِّی مُؤْتَمَنٌ ، لَسْت سَاقِیَکُمَا ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ جَذَعَۃٍ لَمْ یَنْزُ عَلَیْہَا الْفَحْلُ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَتالَ : فَأَتَیْتُہُمَا بِہَا ، فَاعْتَقَلَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَمَسَحَ الضَّرْعَ وَدَعَا ، ثُمَّ أَتَاہُ أَبُو بَکْر بِصَخْرَۃٍ مُنْقَعِرَۃٍ ، فَاحْتَلَبَ فِیہَا فَشَرِبَ وَشَرِبَ أَبُو بَکْرٍ وَشَرِبْت ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ : اقْلِصْ ، فَقَلَصَ۔ (ابویعلی ۴۹۶۴۔ ابن حبان ۷۰۶۱)
(٢٢٧٤٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں قریب البلوغ لڑکا تھا اور عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابوبکر صدیق (رض) میرے پاس تشریف لائے، وہ دونوں مشرکین مکہ سے بھاگ رہے تھے، اُن دونوں نے کہا، اے لڑکے ! تیرے پاس دودھ ہے جو ہمیں پلائے ؟ میں نے عرض کیا میں امانت دار ہوں تم کو نہیں پلاؤں گا، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا تمہارے پاس کوئی ایسی اونٹنی ہے جس پر نر اونٹ کو نہ چھوڑا گیا ہو ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ہے، میں اس اونٹنی کو لے کر آپ کی خدمت میں آیا تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی ٹانگ کو باندھ دیا اور اس کے تھنوں کو ہاتھ لگاکر دعا فرمائی۔ حضرت صدیق اکبر (رض) پتھر کا پیالہ (نما) لے کر حاضر ہوئے پھر اس میں دودھ نکالا اور خود پیا حضرت ابوبکر (رض) نے پیا اور میں نے پیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تھنوں کو مخاطب کر کے فرمایا : تو دوبارہ سکڑ جا ! وہ تھن دوبارہ سکڑ گئے۔