hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23416

.

ابن أبي شيبة

23416
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۴۱۷) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رُفَیْعًا أَبَا الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : الْقُضَاۃُ ثَلاَثَۃٌ : اثْنَانِ فِی النَّارِ ، وَوَاحِدٌ فِی الْجَنَّۃِ ، فَذَکَرَ اللَّذَیْنِ فِی النَّارِ ، قَالَ : رَجُلٌ جَارَ مُتَعَمِّدًا فَہَذَا فِی النَّارِ ، وَرَجُلٌ أَرَادَ الْحَقَّ فَأَخْطَأَ فَہُوَ فِی النَّارِ ، وَآخَرُ أَرَادَ الْحَقَّ فَأَصَابَ فَہُوَ فِی الْجَنَّۃِ۔ قَالَ : فَقُلْتُ لِرُفَیْعٍ : أَرَأَیْت ہَذَا الَّذِی أَرَادَ الْحَقَّ فَأَخْطَأَ ! قَالَ : کَانَ حَقُّہُ إذَا لَمْ یَعْلَمِ الْقَضَائَ أَنْ لاَ یَکُونَ قَاضِیًا۔ (ترمذی ۱۳۲۲۔ ابوداؤد ۳۵۶۸)
(٢٣٤١٧) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ قاضی تین قسم کے ہیں، دو جہنم میں جائیں گے اور ایک جنت میں جائے گا، پھر ان دونوں کا ذکر فرمایا جو جہنم میں جائیں گے، فرمایا : ایک وہ شخص جو جان بوجھ کر ظلم کرے وہ جہنم میں جائے گا، اور دوسرا وہ شخص جو حق و انصاف کا ارادہ کرتا ہے لیکن وہ غلطی کر گیا، وہ بھی جہنم میں جائے گا، اور تیسرا وہ کہ جس کا ارادہ بھی حق کا تھا اور اس کا فیصلہ بھی درست تھا۔ سو ایسا آدمی جنت میں جائے گا۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت رفیع سے دریافت کیا کہ آپ کے خیال میں یہ شخص جہنم میں کیوں جائے گا جس نے حق کا ارادہ کیا لیکن اس سے غلطی ہوگئی ! فرمایا : اگر اس کو قضاء کا علم نہیں تھا تو وہ قاضی نہ بنتا۔