hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23443

.

ابن أبي شيبة

23443
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۴۴۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رضی اللَّہُ عَنْہُ کَتَبَ إلَیْہِ : إذَا جَائَ کَ شَیْئٌ فِی کِتَابِ اللہِ فَاقْضِ بِہِ ، وَلاَ یَلْفِتَنَّکَ عَنْہُ الرِّجَالُ ، فَإِنْ جَائَ کَ أَمْرٌ لَیْسَ فِی کِتَابِ اللہِ فَانْظُرْ سُنَّۃَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاقْضِ بِہَا ، فَإِنْ جَائَ کَ مَا لَیْسَ فِی کِتَابِ اللہِ وَلَیْسَ فِیہِ سُنَّۃٌ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَانْظُرْ مَا اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَیْہِ فَخُذْ بِہِ ، فَإِنْ جَائَ کَ مَا لَیْسَ فِی کِتَابِ اللہِ ، وَلَمْ یَکُنْ فِیہِ سُنَّۃٌ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَلَمْ یَتَکَلَّمْ فِیہِ أَحَدٌ قَبْلَکَ ، فَاخْتَرْ أَیَّ الأَمْرَیْنِ شِئْتَ : إِنْ شِئْتَ أَنْ تَجْتَہِدَ بِرَأْیِکَ وَتُقَدَّمَ فَتَقَدَّمْ ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَتَأَخَّرَ فَتَأَخَّرْ ، وَلاَ أَرَی التَّأَخُّرَ إلاَّ خَیْرًا لَک۔ (نسائی ۵۳۹۹)
(٢٣٤٤٤) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے ان کو لکھا، اگر کوئی معاملہ ایسا ہو جو قرآن میں ہو تو اس کے مطابق فیصلہ کرو اور آپ کو لوگ اس سے آزمائش میں مبتلا نہ کردیں، اور اگر کوئی معاملہ ایسا آجائے جو قرآن میں نہ ہو تو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو دیکھ کر اس کے مطابق فیصلہ کرو، اور اگر کوئی معاملہ ایسا ہو جو نہ قرآن میں ہو اور نہ ہی رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت میں ہو تو پھر دیکھو جس چیز پر لوگوں کا اجماع ہوا ہے اس فیصلہ کو لے لو، اور اگر کوئی معاملہ ایسا آجائے جو نہ قرآن میں ہو، نہ ہی سنت رسول اللہ میں ہو اور نہ ہی آپ سے پہلے کسی نے اس کے متعلق فیصلہ کیا ہو تو پھر دو میں سے ایک معاملہ کو اختیار کرنا، اگر اپنی رائے سے اجتہاد کر کے لوگوں سے آگے نکلتا چاہتے ہو تو تم آگے نکل سکتے ہو اور اگر خود کو موخر رکھنا چاہو تو موخر بھی رہ سکتے ہو۔ میں موخر رہے میں ہی تمہاری بھلائی سمجھتا ہوں۔