hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 23444

.

ابن أبي شيبة

23444
Ibn Abi Shaybah
(۲۳۴۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : أَکْثَرُوا عَلَی عَبْدِ اللہِ ذَاتَ یَوْمٍ فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، قَدْ أَتَی عَلَیْنَا زَمَانٌ لَسْنَا نَقْضِی ، وَلَسْنَا ہُنَاکَ ، ثُمَّ إنَّ اللَّہَ قَدَّرَأَنْ بَلَغَنَا مِنَ الأَمْرِ مَا تَرَوْنَ ، فَمَنْ عَرَضَ لَہُ مِنْکُمْ قَضَائٌ بَعْدَ الْیَوْمِ فَلِیَقْضِ بِمَا فِی کِتَابِ اللہِ ، فَإِنْ جَائَ ہُ أَمْرٌ لَیْسَ فِی کِتَابِ اللہِ فَلْیَقْضِ بِمَا قَضَی بِہِ نَبِیُّہُ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَإِنْ جَائَ ہُ أَمْرٌ لَیْسَ فِی کِتَابِ اللہِ ، وَلَمْ یَقْضِ بِہِ نَبِیُّہُ ، فَلْیَقْضِ بِمَا قَضَی بِہِ الصَّالِحُونَ ، فَإِنْ أَتَاہُ أَمْرٌ لَیْسَ فِی کِتَابِ اللہِ ، وَلاَ قَضَی بِہِ نَبِیُّہُ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَلاَ قَضَی بِہِ الصَّالِحُونَ ، فَلْیَجْتَہِدْ بِرَأْیِہِ ، وَلاَ یَقُولُ : إنِّی أَخَافُ وَإِنِّی أَخَافُ ، فَإِنَّ الْحَلاَلَ بَیِّنٌ وَالْحَرَامَ بَیِّنٌ ، وَبَیْنَ ذَلِکَ أُمُورٌ مُشْتَبِہَاتٌ ، فَدَعْ مَا یَرِبْیُکَ إلَی مَا لاَ یَرِبْیُکَ۔
(٢٣٤٤٥) حضرت عبد الرحمن بن یزید سے مروی ہے کہ ایک دن لوگ حضرت عبداللہ کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا : اے لوگو ! تحقیق ہم پر ہم پر ایسا وقت گزرا ہے کہ نہ ہم فیصلہ کر یا اور نہ ہی فیصلہ کی جگہ موجود ہوئے ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے امارت کا کام ہمارے مقدر میں کردیا۔ جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو۔ پس آج کے بعد تم میں سے جس کو عہدہ قضاء پیش کیا جائے، تو اس کو چاہیے قرآن کے مطابق فیصلہ کرے، اور اگر کوئی ایسا معاملہ آجائے جو قرآن میں نہ ہو تو پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کے مطابق فیصلہ کرے، اور اگر کوئی ایسا معاملہ آجائے جو قرآن و حدیث میں نہ ہو تو جو صالحین نے فیصلہ کیا ہے اس کے مطابق فیصلہ کرو، اور اگر کوئی معاملہ ایسا ہو جو قرآن و سنت میں نہ ہو اور صالحین نے بھی اس کے متعلق فیصلہ نہ فرمایا ہو تو پھر اپنی رائے کے مطابق اجتہاد کرو، اور وہ یوں نہ کہے کہ میں ڈرتا ہوں ، میں ڈرتا ہوں، بیشک حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے، اور ان کے درمیان کچھ مشتبہ امور ہیں، پس شک میں ڈالی والی شے کو چھوڑ دو اور یقینی شے کو اختیار کرو۔