hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24210

.

ابن أبي شيبة

24210
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۲۱۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْیَزَنِیِّ ، عَنْ دَیْلَمٍ الْحِمْیَرِیِّ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّا بِأَرْضٍ بَارِدَۃٍ نُعَالِجُ بِہَا عَمَلاً شَدِیدًا ، وَإِنَّا نَتَّخِذُ شَرَابًا مِنْ ہَذَا الْقَمْحِ نَتَقَوَّی بِہِ عَلَی أَعْمَالِنَا ، وَعَلَی بَرْدِ بِلاَدِنَا ؟ قَالَ : ہَلْ یُسْکِرُ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : فَاجْتَنِبُوہُ ، قَالَ : ثُمَّ جِئْتُہُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ ، فَقُلْتُ لَہُ مِثْلَ ذَلِکَ ، فَقَالَ: ہَلْ یُسْکِرُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَاجْتَنِبُوہُ، قُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ غَیْرُ تَارِکِیہِ ، قَالَ: فَإِنْ لَمْ یَتْرُکُوہُ فَاقْتُلُوہُمْ۔ (ابوداؤد ۳۶۷۶۔ احمد ۴/۲۳۱)
(٢٤٢١١) حضرت دیلم حِمْیَری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم ایک ٹھنڈے علاقہ میں رہتے ہیں اور وہاں ہم سخت کام کرتے ہیں اور ہم گیہوں سے ایک قسم کا مشروب تیار کرتے ہیں جس کو پی کر ہم اپنے اعمال اور اپنے علاقوں کی ٹھنڈک پر تقویت حاصل کرتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : ” کیا وہ نشہ آور ہوتا ہے ؟ “ میں نے عرض کیا : جی ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” پس تم اس سے بچو۔ “ راوی کہتے ہیں کہ میں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس (واپس) آیا اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسی ہی بات (دوبارہ) کہی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : ” کیا یہ مشروب نشہ آور ہوتا ہے۔ “ ؟ میں نے عرض کیا۔ جی ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” پھر تم اس سے اجتناب کرو۔ “ میں نے عرض کیا۔ لوگ تو اس مشروب کو چھوڑنے والے نہیں ہیں ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : ” اگر لوگ اس مشروب کو نہ چھوڑیں تو تم ان سے قتال کرو۔ “