(۲۴۲۴۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ رَجُلاً قَالَ لابْنِ عُمَرَ : إِنَّ أَہْلَنَا یَنْبِذُونَ شَرَابًا لَہُمْ غَدْوَۃً فَیَشْرَبُونَہُ عَشِیَّۃً ، وَیَنْبِذُونَ عَشِیَّۃً فَیَشْرَبُونَہُ غَدْوَۃً ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ : أَنْہَاکَ عَنِ السَّکَرِ قَلِیلِہِ وَکَثِیرِہِ ، وَأُشْہِدُ اللَّہَ عَلَیْک ، أَنَّ أَہْلَ خَیْبَرَ یَنْبِذُونَ شَرَابًا لَہُمْ مِنْ کَذَا وَکَذَا ، یُسَمُّونَہُ کَذَا وَکَذَا ، وَہِیَ الْخَمْرُ ، وَإِنَّ أَہْلَ فَدَک یَنْبِذُونَ شَرَابًا مِنْ کَذَا وَکَذَا ، یُسَمُّونَہَا کَذَا وَکَذَا ، وَہِیَ الْخَمْرُ ، فَعَدَّ أَرْبَعَۃَ أَشْرِبَۃٍ أَحَدُہَا الْعَسَلُ ۔ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ : وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ یُسَمِّیہَا کُلَّہَا إِلاَّ الْعَسَلَ۔
(٢٤٢٤٧) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر سے کہا۔ کہ ہمارے اہل خانہ صبح کے وقت اپنے لیئے ایک مشروب نبیذ کا رکھتے ہیں جس کو وہ شام کے وقت پی لیتے ہیں۔ اور ایک مشروب نبیذ کا شام کو رکھتے ہیں اور اس کو صبح کے وقت پی لیتے ہیں۔ حضرت ابن عمرے فرمایا : میں تمہیں نشہ آور چیز سے روکتا ہوں خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ۔ اور میں تم پر اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اہل خیبر اپنے لیے فلاں ، فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ اور اہل فدک فلاں فلاں چیز سے نبیذ بناتے تھے اور اس کا یہ ، یہ نام رکھتے تھے اور یہ چیز حقیقت میں خمر تھی۔ (اسی طرح) آپ نے چار مشروبات کا ذکر کیا جن میں سے ایک شہد تھا۔
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ ابن سیرین ، شہد کے علاوہ ان سب کا (علیحدہ) نام لیتے تھے۔