hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24288

.

ابن أبي شيبة

24288
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۲۸۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی جَمْرَۃَ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَقَدْ کُنْتُ حَلَفْتُ أَنْ لاَ أَسْأَلَ عَنْ نَبِیذِ الْجَرِّ ، فَقَالَتْ لِی : سَلْہُ ، فَأَبَیْتُ أَنْ أَسْأَلَہُ ، فَسَأَلَہُ رَجُلٌ عَنْ نَبِیذِ الْجَرِّ ؟ فَنَہَاہُ، فَقُلْتُ : یَا أَبَا عَبَّاسٍ ، إِنِّی أَنْتَبِذُ فِی جَرٍّ أَخْضَرَ ، فَأَشْرَبُہُ حُلْوًا طَیِّبًا فَیُقَرْقِرُ بَطْنِی ، فَقَالَ : لاَ تَشْرَبْہُ ، وَإِنْ کَانَ أَحْلَی مِنَ الْعَسَلِ۔ (مسلم ۲۴)
(٢٤٢٨٩) حضرت ابو جمرہ سے روایت ہے کہ ایک عورت حضرت ابن عباس کی خدمت میں حاضر ہوئی ۔۔۔ اور میں نے (راوی نے) یہ حلف اٹھا رکھا تھا کہ میں گھڑے کی نبیذ کے بارے میں سوال نہیں کروں گا۔۔۔ اس عورت نے مجھ سے کہا۔ تم ِ ، ابن عباس سے یہ سوال کرو۔ تو میں نے ابن عباس سے یہ سوال کرنے سے انکار کیا۔ پس کسی آدمی نے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو حضرت ابن عباس نے اس آدمی کو منع کردیا۔ اس پر میں نے پوچھا۔ اے ابن عباس ! میں تو سبز گھڑے کی نبیذ بناتا ہوں اور پھر اس کو پیتا ہوں اس حال میں کہ وہ میٹھی اور لذیذ ہوتی ہے پس وہ میرے پیٹ کو صاف کردیتی ہے۔ تو حضرت ابن عباس نے فرمایا : اس کو نہ پیو اگرچہ یہ شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہو۔