hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24319

.

ابن أبي شيبة

24319
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۳۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حُلاَمِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ سُلَیْکِ بْنِ مِسْحَلٍ ، قَالَ : خَرَجَ عُمَرُ حَاجًّا ، أَوْ مُعْتَمِرًا ، فَنَزَلَ عَلَی مَائٍ فَدَعَا بِسُفْرَۃٍ ، فَأَکَلَ وَأَکَلَ الْقَوْمُ ، ثُمَّ دَعَا بِشَرَابٍ ، فَأُتِیَ بِقَدَحٍ مِنْ نَبِیذٍ ، فَقَالَ : ادْفَعْہُ إِلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، فَلَمَّا شَمَّہُ رَدَّہُ ، ثُمَّ دَفَعَہُ إِلَی سَعْدِ بْنِ أبِی وَقَّاصٍ ، فَلَمَّا شَمَّہُ رَدَّہُ ، قَالَ : فَہَاتِہِ فَذَاقَہُ ، فَقَالَ : یَا عَجْلاَنُ ، یَعْنِی غُلاَمَہُ ، مَا ہَذَا ؟ فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، جَعَلْتُ زَبِیبًا فِی سِقَائٍ ، ثُمَّ عَلَّقْتُہُ بِبَطْنِ الرَّاحِلَۃِ وَصَبَبْتُ عَلَیْہِ مِنَ الْمَائِ ، قَالَ : اِئْتِ بِشَاہِدَیْنِ عَلَی مَا تَقُولُ ، فَجَائَ بِشَاہِدَیْنِ ، فَشَہِدَا ، فَقَالَ : أَیْ بُنَیَّ ، اغْسِلْ سِقَائَ ک یَلِنُ لَنَا شَرَابُہُ ، فَإِنَّ السِّقَائَ یَغْتَلِمُ۔
(٢٤٣٢٠) حضرت سلیک بن مسحل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر حج یا عمرہ کرنے نکلے تو وہ ایک کنویں کے پاس اترے اور انھوں نے اپنا توشہ سفر منگوایا اور اس کو آپ نے بھی کھایا اور باقی لوگوں نے بھی کھایا۔ پھر آپ نے پانی منگوایا تو آپ کے پاس نبیذ کا ایک پیالہ لایا گیا آپ نے فرمایا : یہ نبیذ والا پیالہ حضرت عبد الرحمن بن عوف کو دے دو ۔ پس جب حضرت عبد الرحمن بن عوف نے اس کو سونگھا تو آپ نے وہ پیالہ واپس کردیا۔ پھر وہ پیالہ حضرت سعد بن ابی وقاص کو دیا تو انھوں نے بھی اس کو سونگھا اور واپس کردیا۔ حضرت عمر نے فرمایا : یہ ادھر لاؤ۔ پس آپ نے اس پیالہ کو چکھا اور پھر فرمایا : اے عجلان ! (یعنی اپنے غلام سے خطاب کیا۔ ) یہ کیا ہے ؟ اس نے عرض کیا۔ اے امیر المؤمنین ! میں نے مشکیزہ میں کشمش ڈا ا پھر میں نے اس کو کجاوہ کے اندر لٹکا دیا اور میں نے اس پر پانی بہایا۔ حضرت عمر نے فرمایا : جو بات تم کہہ رہے ہو۔ اس پر تم دو گواہ لاؤ۔ چنانچہ وہ دو گواہ لے آیا اور انھوں نے گواہی دی۔ تو حضرت عمر نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! اپنے مشکیزہ کو دھوؤ۔