(۲۴۳۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : نَعْمِدُ إِلَی الزَّبِیبِ فَنَغْسِلُہُ مِنْ غُبَارِہِ ، ثُمَّ نَجْعَلُہُ فِی دَنٍّ ، أَوْ فِی خَابِیَۃٍ ، فَنَدَعُہُ فِی الشِّتَائِ شَہْرَیْنِ ، وَفِی الصَّیْفِ أَقَلَّ مِنْ ذَلِکَ ؟ فَقَالَ سَعِیدٌ : تِلْکَ الْخَمْرُ اجْتَنِبُوہَا۔
(٢٤٣٢١) حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ کسی آدمی نے ان سے پوچھا۔ اور کہا : ہم لوگ کشمش کا قصد کرتے ہیں پس ہم اس کا گرد و غبار دھو ڈالتے ہیں پھر ہم اس کو ایک بڑے مٹکے میں یا بڑے مرتبان میں ڈال دیتے ہیں اور پھر ہم اس کو سردیوں میں دو مہینے اور گرمیوں میں اس سے کم مدت یونہی چھوڑ دیتے ہیں ؟ تو اس پر حضرت سعید بن المسیب نے کہا : یہی تو شراب (خمر) ہے تم اس سے اجتناب کرو۔