hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24336

.

ابن أبي شيبة

24336
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۳۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَتَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ السِّقَایَۃَ ، فَقَالَ : اُسْقُونِی مِنْ ہَذَا ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : أَلاَ نَسْقِیکَ مِمَّا نَصْنَعُ فِی الْبُیُوتِ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنَ اسْقُونِی مِمَّا یَشْرَبُ النَّاسُ ، قَالَ : فَأُتِیَ بِقَدَحٍ مِنْ نَبِیذٍ فَذَاقَہُ فَقَطَّبَ ، ثُمَّ قَالَ : ہَلُمُّوا مَائً ، فَصَبَّہُ عَلَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : زِدْ فِیہِ ، مَرَّتَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثًا ، ثُمَّ قَالَ : إِذَا أَصَابَکُمْ ہَذَا فَاصْنَعُوا بِہِ ہَکَذَا۔ (دارقطنی ۸۱)
(٢٤٣٣٧) حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سِقَایہ پر (حاجیوں کو پانی پلانے کی جگہ پر) تشریف لائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مجھے اس میں سے پانی پلاؤ “ حضرت عباس نے کہا۔ ہم گھروں میں جو مشروب بناتے ہیں۔ آپ کو اس میں سے نہ پلائیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نہیں۔ بلکہ مجھے اسی میں سے پلاؤ جس سے عام لوگ پیتے ہیں۔ “ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک پیالہ نبیذ کا لایا گیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو چکھا ! پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں آمیزش کی پھر فرمایا : ” پانی لاؤ۔ “ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ پانی اس نبیذ پر ڈال دیا پھر فرمایا : ”’ اس میں اضافہ کرو “ دو یاتین مرتبہ یہ فرمایا : پھر اس کے بعد ارشاد فرمایا : ” جب تمہیں یہ چیز ملے تو تم اس کے ساتھ ایسا ہی کرو۔ “