hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24337

.

ابن أبي شيبة

24337
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۳۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ قُرَّۃَ الْعِجْلِیّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأُتِیَ بِقَدَحٍ فِیہِ شَرَابٌ ، فَقَرَّبَہُ ثُمَّ رَدَّہُ ، فَقَالَ لَہُ بَعْضُ جُلَسَائِہِ : حَرَامٌ ہُوَ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : فَقَالَ : رُدُّوہُ ، فَرَدُّوہُ ، ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَصَبَّہُ عَلَیْہِ ، ثُمَّ شَرِبَ ، فَقَالَ : اُنْظُرُوا ہَذِہِ الأَشْرِبَۃَ ، إِذَا اغْتَلَمَتْ عَلَیْکُمْ فَاقْطَعُوا مُتُونَہَا بِالْمَائِ ۔ (نسائی ۵۲۰۵۔ بیہقی ۳۰۵)
(٢٤٣٣٨) حضرت ابن عمر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک پیالہ لایا گیا جس میں کوئی مشروب تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پیالہ کو اپنے قریب کیا اور پھر وہ پیالہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے واپس کردیا۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بعض ہم نشینوں نے پوچھا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ حرام ہے ؟ راوی کہتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ پیالہ واپس لاؤ۔ “ چنانچہ صحابہ نے وہ پیالہ واپس کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا اور وہ پانی اس پیالہ میں ڈال دیا پھر اس کو نوش فرمایا اور ارشاد فرمایا : ” ان مشروبات کو دیکھو۔ جب یہ حد کو تمہارے اوپر تجاوز کر جائیں (یعنی نشہ آور ہوجائیں) تو تم ان کی شدت کو پانی سے توڑ ڈالو۔ “