hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24340

.

ابن أبي شيبة

24340
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۳۴۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ زَاذَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ النَّبِیذِ ؟ فَقُلْتُ لَہُ : إِنَّ لَنَا لُغَۃً غَیْرَ لُغَتِکُمْ ، فَفَسِّرْہُ لَنَا بِلُغَتِنَا ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَنْتَمَۃِ ، وَہِیَ الْجَرَّۃُ ، وَنَہَی عَنِ الدُّبَّائِ ، وَہِیَ الْقَرْعَۃُ ، وَعَنِ الْمُزَفَّتِ وَہِیَ الْمُقَیَّرُ ، وَعَنِ النَّقِیرِ ، وَہِیَ النَّخْلَۃُ ، وَأَمَرَ أَنْ یُنْبَذَ فِی الأَسْقِیَۃِ۔ (مسلم ۱۵۸۳۔ ترمذی ۱۸۶۸)
(٢٤٣٤١) حضرت زاذان سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا ؟ اور میں نے ان سے کہا۔ ہماری لغت، تمہاری لغت سے جُدا ہے۔ پس آپ اس کو ہماری زبان میں بیان فرمائیں۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حنتمہ سے منع فرمایا ہے اور یہ ایک طرح کا گھڑا ہے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دباء سے منع فرمایا ہے اور وہ کدو کا ایک (مصنوعی) برتن ہے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مزفت سے منع فرمایا ہے اور یہ تارکول مارا ہوا برتن ہے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نقیر سے منع فرمایا ہے۔ اور یہ درخت کی موٹی شاخ سے تیار کردہ برتن ہے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ مشکیزوں میں نبیذ بنائی جائے۔