hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24359

.

ابن أبي شيبة

24359
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۳۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : صَنَعْتُ طَعَامًا فَدَعَوْتُ أَصْحَابَ عَبْدِاللہِ؛ عَمْرَو بْنَ شُرَحْبِیلَ، وَعَبْدَ اللہ بْنَ ذِئْبٍ، وَعُمَارَۃَ، وَمُرَّۃَ الْہَمْدَانِیَّ، وَعَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ فَسَقَیْتہمُ النَّبِیذَ وَالطِّلاَ فَشَرِبُوا ، فَقَالَ الأَعْمَشُ : قُلْتُ لَہُ : کَانُوا یَرَوْنَ الْخَوَابِی ؟ قَالَ : نَعَمْ ، کَانُوا یَنْظُرُونَ إِلَیْہَا وَہُمْ یَسْتَقُونَ مِنْہَا۔
(٢٤٣٦٠) حضرت ابو اسحاق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک (مرتبہ) کھانا تیار کیا اور حضرت عبداللہ کے ساتھیوں۔۔۔ یعنی عمرو بن شرحبیل، عبداللہ بن ذئب، عمارہ، مرہ ہمدانی اور عمر بن میمون۔۔۔ کو دعوت دی اور میں نے ان کو نبیذ اور طلاء پلایا اور انھوں نے پیا۔ حضرت اعمش کہتے ہیں۔ میں نے ان (ابو اسحق) سے کہا۔ وہ لوگ مرتبانوں کو دیکھ رہے تھے ؟ حضرت ابو اسحق نے کہا۔ ہاں۔ وہ مرتبانوں کو دیکھ رہے تھے اور انہی سے ان کو پلایا جا رہا تھا۔