hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 24545

.

ابن أبي شيبة

24545
Ibn Abi Shaybah
(۲۴۵۴۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ عَائِشَۃَ ، فَمَرَّتْ جَلَبَۃٌ عَلَی بَابِہَا ، فَسَمِعَتِ الصَّوْتَ ، فَقَالَتْ : مَا ہَذَا ؟ فَقَالُوا : رَجُلٌ ضُرِبَ فِی الْخَمْرِ ، قَالَتْ سُبْحَانَ اللہِ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لاَ یَزْنِی الزَّانِی حِینَ یَزْنِی وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یَشْرَبُ الْخَمْرَ حِینَ یَشْرَبُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یَسْرِقُ السَّارِقُ حِینَ یَسْرِقُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، فَإِیَّاکُمْ إِیَّاکُمْ۔
(٢٤٥٤٦) حضرت یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن زبیر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : کہ ہم حضرت عائشہ کے ہاں موجود تھے کہ اس دوران ان کے دروازہ کے پاس سے تو انھوں نے اس کی آواز سُنی تو پوچھا۔ یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے بتایا، ایک شخص کو شراب نوشی کی سزا میں مارا جا رہا ہے۔ حضرت عائشہ کہنے لگیں، سبحان اللہ ! میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سُنا ” زنا کرنے والا شخص جب زنا کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں زناء نہیں کرتا، شراب پینے والا شخص جب شراب نوشی کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں شراب نوشی نہیں کرتا، چوری کرنے والا شخص جب چوری کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں چوری نہیں کرتا۔ “ پس تم بچو ، پس تم بچو۔