(۲۴۵۴۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَزْنِی الزَّانِی حِینَ یَزْنِی وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یَسْرِقُ حِینَ یَسْرِقُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یَشْرَبُ الْخَمْرَ حِینَ یَشْرَبُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، وَلاَ یَنْتَہِبُ نُہْبَۃً ، یَرْفَعُ النَّاسُ فِیہَا أَبْصَارَہُمْ وَہُوَ مُؤْمِنٌ۔
(نسائی ۷۱۲۶)
(٢٤٥٤٧) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” زنا کرنے والا شخص جب زنا کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں زنا نہیں کرتا اور چوری کرنے والا شخص جب چوری کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں چوری نہیں کرتا اور شراب نوشی کرنے والا شخص جب شراب نوشی کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں شراب نوشی نہیں کرتا۔ مال کو اچکنے والا جس کے اچکنے کو لوگ آنکھیں اٹھا کر دیکھتے ہوں۔ ایمان کی حالت میں مال کو نہیں اچکتا۔