(۲۴۵۶۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ؛ أَنَّہُ سَمِعَہُ یَقُولُ : کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، فَذَکَرَ الْکَبَائِرَ حَتَّی ذَکَرَ الْخَمْرَ ، فَکَأَنَّ رَجُلاً تَہَاوَنَ بِہَا ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو : لاَ یَشْرَبُہَا رَجُلٌ مُصْبِحًا إِلاَّ ظَلَّ مُشْرِکًا حَتَّی یُمْسِیَ۔
(٢٤٥٦٣) حضرت زبید، حضرت خیثمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ حضرت زبید نے حضرت خیثمہ کو کہتے سُنا۔ میں حضرت عبداللہ بن عمرو کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا، پس کبیرہ گناہوں کا ذکر ہوا تو شراب کا بھی ذکر آیا۔ اس پر ایک آدمی نے شراب کو ہلکا گناہ سمجھا، تو حضرت عبداللہ بن عمرو نے ارشاد فرمایا : کوئی آدمی بھی شراب کو صبح کے وقت نہیں پیتا مگر یہ کہ وہ رات مشرک ہونے کی حالت میں کرتا ہے۔