(۲۴۶۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ ابن عُمَرُ ، قَالَ : مَرَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی بِرْکَۃِ مَائٍ ، فَجَعَلْنَا نَکْرَعُ فِیہَا ، فَقَالَ : لاَ تَکْرَعُوا ، وَلَکِنِ اغْسِلُوا أَیْدِیَکُمْ ، وَاشْرَبُوا فِیہَا ، فَإِنَّہُ لَیْسَ مِنْ إِنَائٍ أَطْیَبُ مِنَ الْیَدِ۔ (ابن ماجہ ۳۴۳۳۔ ابویعلی ۵۶۷۵)
(٢٤٦٩٨) حضرت ابن عمر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ پانی کے ایک حوض پر سے گزرے۔ پس ہم نے اس سے منہ لگا کر پینا شروع کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ’ ’ منہ لگا کر نہ پیو۔ “ بلکہ تم اپنے ہاتھ دھو لو اور ہاتھوں سے پیو۔ کیونکہ ہاتھ سے زیادہ کوئی برتن زیادہ پاکیزہ نہیں ہے۔ “