(۲۴۷۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَیْدِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّہْرَانِ ، فَسَعَی عَلَیْہَا الْغِلْمَانُ حَتَّی لَغِبُوا ، ثُمَّ أَدْرَکْتُہَا ، فَأَتَیْتُ بِہَا أَبَا طَلْحَۃَ فَذَبَحَہَا ، ثُمَّ بَعَثَ مَعِی إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِوَرَکِہَا ، فَقَبِلَہَا۔
(٢٤٧٥٩) حضرت ہشام بن زید بن انس، حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے انھیں یہ کہتے سُنا۔ ہم نے مرا الظہران کے مقام پر ایک خرگوش کو بدکا کر باہر نکالا۔ پس اس کے پیچھے بچے دوڑ پڑے یہاں تک کہ بچے بہت تھک گئے پھر میں نے اس کو (خرگوش کو) پکڑ لیا اور میں اس کو لے کر حضرت ابو طلحہ کے پاس گیا پس انھوں نے اس کو ذبح کردیا۔ اور پھر اس کی سرین دے کر مجھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بھیجا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو قبول فرما لیا۔ بخاری ٢٥٧٢۔ مسلم ٥٣