(۲۴۷۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، وَابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سُئِلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْفَرَعِ ؟ فَقَالَ : فَرِّعُوا إِنْ شِئْتُمْ ، وَأَنْ تُغَذُّوہُ حَتَّی یَبْلُغَ فَتَحْمِلُوا عَلَیْہِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، أَوْ تَصِلُوا بِہِ قَرَابَۃً ، خَیْرٌ مِنْ أَنْ تَذْبَحُوا ، یَخْتَلِطُ لَحْمُہُ بِشَعْرِہِ۔
(٢٤٧٩٠) حضرت ابراہیم بن میسرہ اور حضرت طاؤ س ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرع کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اگر تم چاہو تو پہلے بچہ کو ذبح کردو۔ اور اگر تم اس کو تب تک پالو جب تک کہ وہ بڑا ہوجائے پھر تم اس پر راہ خدا میں بوجھ برداری کرو یا اس کے ذریعے صلہ رحمی کرو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم اس کو اس طرح سے ذبح کردو کہ اس کا گوشت اس کے بالوں سے مخلوط ہوجائے۔